مرکزی جمعیت علماء اسلام یوم دفاع پاکستان سیمینار کل ہو گا

مرکزی جمعیت علماء اسلام یوم دفاع پاکستان سیمینار کل ہو گا

  

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی سرپرست حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت ” شیرانوالہ ہاؤس میں ہوا جس میں مولانا احمد علی ثانی، صاحبزادہ عمیر عبدالہادی، مفتی ریاض جمیل، میاں عرفان الحق قادری، مولانا محمدمعوذاور دیگر علماء نے شرکت کی اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی  غور و خوض کرتے ہوئے  فیصلہ کیا گیا کہ کل  6ستمبربروز اتوار  سہہ پہر  3بجے  ” شیرانوالہ ہاؤس اسلام آباد“  میں یوم دفاع  پاکستان وتحفظ سی پیک سیمینار  مولانا عبیداللہ سندھیؒ کے افکارو نظریات کی روشنی میں  کے عنوان پر منعقد کیا جائے گا۔

  

 ان کے انتظامات  کے لے مختلف کمیٹیاں مولانا احمد علی ثانی کی سربراھی میں تشکیل دیدی گی ہیں  اجلاس میں کراچی  اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں توھین صحابہ کرام ؓ کے واقعات  اور سوشل میڈیا پربڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ مواد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلفاء راشدینؓ، ازواج مطہراتؓ، بنات النبیؓ، صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ،سیدنا حضرت امیر معاویہ ؓ  اور دیگر مقدس شخصیات کی شان  میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت توھین صحابہؓ کے ملزمان کو عبرتناک  سزادے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -