حکومت اشیاء ضروریہ کی فراہمی میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

حکومت اشیاء ضروریہ کی فراہمی میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو اشیاء ضروریہ فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے شہر کے بیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور چینی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شہری خوار ہو رہے ہیں۔

 لاہور کے بیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی 3 روز سے سپلائی نہ ہوسکی۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سستا آٹا اور چینی نہ ملنے کے باعث بازارسے مہنگے خریدنے پر مجبور ہیں، مارکیٹ میں آٹے کے تھیلے غائب اور کھلا آٹامہنگے داموں دستیاب ہے۔چکی مالکان نے 72روپے کلو میں بھی آٹے کی فروخت گھاٹے کا سودا قرار دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -