ڈیفنس، مغلپورہ سمیت دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطا بق نواب ٹاون میں سے 4 ڈاکو عزیز احمد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر7لاکھ 15ہزار روپے اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ڈیفنس بی میں ڈاکونے رضوان کی فیملی کو یرغمال بنا کر5لا کھ20ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں ڈاکو امین کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4لاکھ55 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکو مظفر کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 2لاکھ 70ہزار اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ گلشن راوی میں ڈاکو یاسر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکو ارشد کی فیملی کو یر غمال بنا کر1لاکھ 70ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن۔ باٹا پوراور سبزہ زار سے گاڑیاں اور مستی گیٹ۔شالیمار اور گلبرگ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔