پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کرکے اغواء ہونیوالی بچی کو بازیاب کرالیا
لاہور (کر ائم رپو رٹر) تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے 6 دن کی بچی کے اغواء کی واردات کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بچی بازیاب کروا لی ہے پولیس کے مطابق ملزم طیب علی اور اس کی اہلیہ ملزمہ ارینا جو اندرون بھاٹی گیٹ کی رہائشی تھیں اور وہ بے اولاد ہیں انہوں نے ہمسائے کے گھر سے چھ دن کی بچی کو اغواء کیا اور اسے شیخوپورہ لے جا کر وہاں مستقل سکونت اختیار کر لی، اطلاع ملنے پر پولیس نے شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بچی بازیاب کروا لی۔ پولیس نے ملزم طیب اور اس کے اہلیہ ارینا کو مقدمہ میں نامزد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔