ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 7روز میں 144ملزم پکڑے

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 7روز میں 144ملزم پکڑے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث144ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگزکے07 ملزمان کے قبضہ سے04لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے06 پسٹلز،01رائفل سمیت درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کے قبضہ سے01کلوگرام چرس اور177 لٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 73اشتہاری و عدالتی مجرمان گرفتارکئے گئے۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر25ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -