ذہنی معذور نوجوان پر تشددکرنے  والے2 ملزم گرفتار،پولیس

ذہنی معذور نوجوان پر تشددکرنے  والے2 ملزم گرفتار،پولیس

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے ذہنی معذور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بتایاگیا ہے کہ اچھرہ کے علاقے میں با اثر ملزمان نے ذہنی معذور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،ملزمان کے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔جس پر اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -