دہشتگردوں کی معاونت کاالزام،جماعت الدعوۃ کے 3رہنماؤں پر فرد جرم عائد

 دہشتگردوں کی معاونت کاالزام،جماعت الدعوۃ کے 3رہنماؤں پر فرد جرم عائد

  

لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے کے الزام میں جماعت الدعوۃ کے تین رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیاہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مقدمہ کی سماعت کی،ملزمان میں عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد پر مختلف چار مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیاہے، عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ ملزمان کے خلاف چالان میں سی ٹی ڈی کے گواہوں کو نامزد کیا گیا ہے سخت سکیورٹی حصار میں عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہدکو عدالت پیش کیا گیا، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ملزمان کی سماعت کے موقع پر انسداددہشت گردی کی عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی الرٹ رہی،ملزمان کو پیشی کے بعد متعلقہ جیل کے سیل منتقل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -