فراڈ کیس، مجرم فیصل کامران کو 12سال قید، 3کروڑ 31لاکھ روپے جرمانہ 

فراڈ کیس، مجرم فیصل کامران کو 12سال قید، 3کروڑ 31لاکھ روپے جرمانہ 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے شہریوں سے دھوکہ دہی کرکے کروڑوں روپے لوٹنے والے مجرم فیصل کامران کو 12سال قید اور 3کروڑ 31لاکھ روپے جرمانہ کی سزکا حکم سنادیاہے احتساب عدالت نمبر 3 کے جج امجد نذیر چودھری نے مذکورہ بالاسزاکاحکم سنایاہے، نیب لاہور کی جانب سے  41 متاثرین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر 2018 ء میں انکوائری کا آغاز کیا گیاتھا جس کے بعدنیب نے فیصل کامران کے خلاف 2019 ء میں یہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکیا،نیب کے مطابق فیصل کامران نے ایکسز گلوبل لمیٹڈ نامی کمپنی کے نام پر عوام سے لوٹ مار کی،نیب کی جانب سے ملزم کے خلاف مکمل شواہد عدالت میں پیش کئے گئے، دوران تحقیقات نیب حکام کی طرف سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے پلی بارگین قانون کے تحت فیصل کامران سے وصول بھی کئے گئے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاسزاکا حکم سنادیاہے۔

سزا کا حکم

مزید :

علاقائی -