جمعتہ المبارک کے موقع پرشہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی 

جمعتہ المبارک کے موقع پرشہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) محرم الحرام کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنزنے بارش کی صورت میں سکیورٹی ڈیوٹی بارے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ15 محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر منعقدہ 81 مجالس اور 09 جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ڈویژنل ایس پیزاپنے علاقوں میں امام بارگاہوں او رمساجد سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات خود دیکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بارش کے صورت میں بھی مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر تعینات جوان الرٹ رہیں۔

 بارش کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی پوائنٹس ہرگز نہ چھوڑیں اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے محفوظ رہنے کے انتظامات پورے رکھیں۔بارش کے دوران پہلے سے زیادہ الرٹ ڈیوٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس وجلوسوں کے شرکاء کی رضا کاروں کے ذریعے چیکنگ یقینی بنائی جائے۔

ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیاں امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف موثر گشت کریں۔ امام بارگاہ،مساجد اور عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی سرچ آپریشنز بھی کئے جارہے ہیں جن میں ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیاجارہا ہے۔لاری اڈوں، بس ٹرمینلز، ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی نقل و حرکت کی مانیٹر نگ بھی کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -