بارش سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اورہائیکورٹ کے اندر باہر پانی جمع
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اور ہائیکورٹ کے اندر باہر پانی جمع ہوگیا،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر دوفٹ تک پانی جمع ہوگیا جس سے وہاں ے گزرنے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو نے لگیں،دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ اوراردگر گرد کی سٹرکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں جس کے باعث وکلا اور سائلین کوہائی کورٹ پہنچنے اور ایک عدالت سے دوسری عدالت میں جانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وکلا ء نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اندر مؤثر نکاسی کا نظام ہونا چاہیے۔
بارشی پانی