یورو5پٹرول جلد پاکستان میں دستیاب ہوگا، وزارت پٹرولیم 

 یورو5پٹرول جلد پاکستان میں دستیاب ہوگا، وزارت پٹرولیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت  یورو5  پٹرول کی درآمد شروع کر رہی ہے جبکہ یورو ڈیزل کی درآمد اگلے سال جنوری میں شروع ہوگی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے پٹرولیم کا اہم اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں ہوا جس میں سینیٹر میر کبیر، سینیٹر احمد محمدشاہی، سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر براہم خان تنگی، سینیٹر جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، سینیٹر قرآۃ العین مری، سینیٹر یوسف بادینی  اور سینیٹر تاج  آفریدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی اہمیت کے  متعدد اہم نکات کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے  پٹرولیم ڈویژن کے سیکرٹری نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان میں یورو 5پٹرولیم کی طلب ہے کیونکہ یہ پٹرولیم مصنوعات ماحولیات کے لئے بھی اہم ہے اس لئے حکومت اس قسم کے پٹرولیم کی درآمد شروع کر رہی ہے جبکہ ڈیزل یورو5کی درآمد جنوری 2021 کو شروع کرینگے  اجلاس میں ممبران کمیٹی نے سیکرٹری پٹرولیم کو یہ ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی سکیموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس مقصد کے لئے وزارت خزانہ بھی فنڈز کا اجراء جلد کرے  اجلاس میں یہ ہدایت کی گئی کہ ہزارہ ڈویژن میں گیس لائنوں کو بچھانے کے بارے میں رکے ہوئے فنڈز جلد ریلیز کئے جائیں تاکہ گیس پائپ لائن جلد بچھائی جا سکے کمیٹی نے بلوچستان ڈومیسائل کے حامل  او جی ڈی سی ایل میں تعینات انجینئیرز کو مستقل کرنے کی بھی سفارش   کی ہے۔ ایک  اہم نوعیت کے معاملے پر کمیٹی  کو بتایا گیا کہ نوشیرو فیروز کے گاؤں جمن راجیر تک گیس کی فراہمی کے منصوبے پر 9ارب روپے سے زائد کے فنڈز دستیاب ہیں س مقصد کے لئے جونہی فنڈز ملیں گے منصوبے پر کام شروع ہو جائیگا کمیٹی نے ملک میں یورو5پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کرنے پر وزارت پٹرولیم کے سیکرٹری کو سراہا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ایس او کوہاٹ میں ڈپو کی بحالی پر 100ارب روپے کی لاگت آئے گی اور ای سی سی کی منظوری کے بعد   ہی اس منصوبہ پر عملی کام شروع ہوگا 
وزارت پٹرولیم 

مزید :

صفحہ آخر -