وزیراعظم کو سیلاب کے بعد اگلے دن ہی کراچی جانا چاہیے تھا، مریم اور نگزیب 

   وزیراعظم کو سیلاب کے بعد اگلے دن ہی کراچی جانا چاہیے تھا، مریم اور نگزیب 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے دورہ کراچی پر بیان میں کہاہے کہ عمران صاحب سیلاب کے بعد اگلے دن ہی آپ کو کراچی جانا چاہیے تھا۔ جمعہ کو انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو کراچی بھیجنے کے لئے شہباز شریف کو کراچی جانا پڑا،شہباز شریف نے عمران صاحب کو احساس دلایا کہ کراچی جاکر وہاں کے عوام کی مدد کریں عمران صاحب آپ نے جو پہلے اعلان کیا تھا، وہ پیسے آج تک کراچی کو نہیں ملے، عمران صاحب امید ہے اب جو اعلان کریں گے، وہ پیسے کراچی والوں کو ضرور ملیں گے،پی ٹی آئی کے کراچی سے 14 لاپتہ ایم این ایز کو ساتھ کراچی لے جانا نہ بھولنا۔

مریم اور نگزیب 

مزید :

صفحہ آخر -