دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کا الزام، امریکہ نے مزید11ایرانی اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا

  دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کا الزام، امریکہ نے مزید11ایرانی اداروں کو بلیک لسٹ ...

  

 واشنگٹن(آن لائن)امریکہ نے دہشت گردی کے لیے 'فنڈنگ کے الزام میں تیل اور پیٹرو کیمیکل شعبوں میں کام کرنے والے 11 ایرانی اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا  وزیر خارجہ پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ پابندیوں سے 3 ایرانی عہدیدار بھی متاثر ہوئے ہیں انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کو پورے خطے میں دہشت گردی اور تباہی کی مالی معاونت کے لیے اپنے قدرتی وسائل کا استعمال روکنا چاہیے ادھر امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے کہا ہے کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کی آمدنی کا استعمال کر رہا ہے انہوں نے ایران کو پیٹرو کیمیکل فروخت کرنے اور بھیجنے والی متعدد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ان میں 3 شخصیات اور 11 ادارے شامل ہیں نئی امریکی پابندیوں میں ایسے اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں معاملات طے کرتی ہیں اور ایرانی تیل کی مصنوعات کی نقل و حمل اور فروخت میں معاون ہیں نئی پابندیوں کی فہرست میں چینی شہریوں اور ایک ایرانی کے علاوہ ہانگ کانگ میں مقیم 6 اور ایران میں مقیم 2 ادارے شامل ہیں۔پومپیو نے توقع کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی واشنگٹن کی کوشش کو مسترد کرنے کے بعد امریکا ایک ایسا طریقہ کار نافذ کرے گا جو جلد ہی ایران پر تمام امریکی پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دے گا۔

بلیک لسٹ

مزید :

صفحہ آخر -