ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا دفتر ایک سال میں 3دفعہ تبدیل، ٹریول ایجنٹ خوار 

  ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا دفتر ایک سال میں 3دفعہ تبدیل، ٹریول ایجنٹ خوار 

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا دفتر ایک سال میں 3دفعہ تبدیل، لائسنس بنانے والے ٹریول ایجنٹ خوار ہو گئے۔ سال کے شروع میں ٹورازم کا دفتر فیصل ٹاؤ ن میں تھا۔ ٹریول ایجنٹ کو اطلاع دیئے بغیر قذافی سٹیڈیم منتقل کر دیا گیا۔ جہاں کے دفتر کا لوگوں کو پتہ چلا تو کورونا اور لاک ڈاؤن کے بعد دفترپنجاب سٹیڈیم کے پیچھے دفتر بنا دیا گیا ہے،نئے دفتر کا اڈریس کسی کو معلوم نہیں پوچھ پوچھ کر اگر کوئی فرد دفتر پہنچتا ہے تونئے دفتر میں کوئی ذمہ دارموجود نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے درجنوں کیس التوا کا شکار ہیں۔ ٹورازم کا عملہ موجود نہ ہونے کا الزام ٹریول ایجنٹ کو دے کر بلاوجہ 5ہزار تاخیر کا جرمانہ دینے کا نوٹس جاری کر تے ہیں۔

 ٹریول ایجنٹ خوار 

مزید :

صفحہ آخر -