ہوپ انتخابات،کاغذات وصولی کا مرحلہ مکمل،50سے زائدامیدوار سامنے آ گئے

    ہوپ انتخابات،کاغذات وصولی کا مرحلہ مکمل،50سے زائدامیدوار سامنے آ گئے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ)کے19ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات کی وصولی کا مرحلہ مکمل، 15 ایگزیکٹو ممبران کیلئے لا ہور،اسلام آباد،پشاور،کراچی فاٹا،بلوچستان سے 50سے زائد امیدوار میدان میں آ گئے،الیکشن کمیشن کاغذات جمع کرانیوالوں کی ابتدائی فہرست آج جاری کرے گا،6.7ستمبر کو اعتراضات داخل کیے جا سکیں گے،15ستمبر کو امیدواران کاغذات واپس لے سکیں گے،16ستمبر کو حتمی فہرست جاری ہو گی، 16ستمبر سے18ستمبر تک انتخابی مہم چلائی جاسکے گی، 19ستمبر کو لاہور،اسلام آباد،ملتان،پشاور،کراچی،کوئٹہ میں صبح10بجے سے 6بجے تک پولنگ ہو گی۔

ہوپ انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -