چوہدری سرور جیسی محبت وطن شخصیات کی خدمات قابل تحسین ہیں، اسلم اقبال

چوہدری سرور جیسی محبت وطن شخصیات کی خدمات قابل تحسین ہیں، اسلم اقبال

  

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے معروف کاروباری شخصیت اومیگا ریذیڈینشیا کے سی ای او چوہدری محمد سرور کے گھر پہنچ کرملکی سیاسی و معاشی حالات پر سیر حاصل گفتگواورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال اومیگاریذیڈینشیا کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد سرور کے گھر واقع بحریہ ٹاون گئے۔اس موقع پرصوبائی وزیر نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر چوہدری سرور سے سیر حاصل گفتگو کی اوردیرتک باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔ صوبائی وزیر نے کرونا کے دوران چوہدری سرور کی ملک و قوم کیلئے کی جانے والی خدمات کو بجی سراہا اور کہا کہ جب تک چوہدری سرور جیسے محب وطن لوگ اس سرزمین پربستے رہیں گے اس وطن کو کبھی زوال نہیں آ سکتا۔

اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -