شاہدرہ، گا ہک کے تنازع پر فائرنگ سے3 بچوں کا باپ قتل
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقہ میں رات گئے دکان میں گا ہک کے تنازع پر فائرنگ کر کے تین بچوں کے باپ کو قتل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے شاہدرہ کے علاقہ کشمیر روڈ پر محمد ریاض نے فرنیچر کا شوروم بنا رکھا ہے جبکہ اس کیساتھ ہی ابرار وغیرہ نے بھی فر نیچرکا شوروم بنا رکھا ہے گزشتہ روز شام کے وقت فرنیچر خریدنے کی غرض سے گاہک پہلے ابرار کے شوروم پر آیا، بعد ازاں وہ وہاں سے نکل کر ریاض کی شو روم میں جانے کے بعد فرنیچر خرید کر چلا گیا جس کا ابرار کو رنج تھا اور اس نے طیش میں آکر ریاض پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، مقتول کے بڑے بھائی نے بتایا ہے کہ وہ اوکاڑہ اخترا آباد کے رہائشی ہیں اور لاہور میں بچوں کی مزدوری کے سلسلے میں فرنیچر کا کاروبار کر رہے تھے۔ ابرار کے شوروم کا فرنٹ کم ہونے کی وجہ سے وہاں گاہک بہت کم جاتا تھا جبکہ ہماری دکان کا فرنٹ زیادہ ہو نے کی وجہ سے یہاں گاہک زیادہ آتے ہیں جس کا ابرار کو دکھ تھا، گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا کہ ایک گاہک پہلے ان کی دکان پر گیا اسے وہاں سے سامان پسند نہ آیا اور بعد ازاں وہ ہمارے شوروم سے سامان لے کر چلا گیا، ابرار نے آکر میرے بھائی سے جھگڑا شروع کر دیا کہ آپ ہمارے گاہک خراب کرتے ہیں اسی دوران ابرار نے میرے بھائی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
باپ قتل