احساس پروگرام کی دوسری قسط کیلئے فہرست ترتیب دی جارہی ہے، ثانیہ نشتر

احساس پروگرام کی دوسری قسط کیلئے فہرست ترتیب دی جارہی ہے، ثانیہ نشتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کی  معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے فہرست ترتیب دی جارہی ہے، کورونا میں ایک بار کیش پروگرام سے ایک کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر نے شرکت کی اور احساس کیش پروگرام پراجلاس کو بریفنگ دی۔ معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کیتحت1کروڑ 46افرادمیں 175 ارب تقسیم کئے گئے، وزیر اعظم کی ہدایت پر مزید ضرورت مند افراد تک رقم پہنچائی جائیگی۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کفالت پروگرام سیاستفادہ کرنیوالے افراد کی تعداد 46 لاکھ ہے جبکہ کورونا میں ایک بارکیش پروگرام سے ایک کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے، احساس پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے فہرست ترتیب دی جارہی ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تخفیف غربت ڈویژن کی کارکردگی کوسراہا اور کہا تخفیف غربت ڈویژن نے غریب طبقے کی غیر یقینی صورت حال میں مددکی، وزارت خزانہ اس کام ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ  نے کہا  کہ تخفیف غربت ڈویژن خزانہ کواحساس پروگرام کے پہلے مرحلے سے آگاہ کرے۔
ثانیہ نشتر


  

مزید :

صفحہ آخر -