حکومت ختم نبوت کے منکرین کی پشت پناہی چھوڑ دیں،قاری محمد اسلم 

حکومت ختم نبوت کے منکرین کی پشت پناہی چھوڑ دیں،قاری محمد اسلم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) 7 ستمبر کانفرنس سے قادیانیوں کی جرات ختم کردینگے.حکومت ختم نبوت کے منکرین کی پشت پناہی چھوڑ دیں. نوشہرہ سے 500 گاڑیوں کاتاریخی قافلہ لیکر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے مجلس شوریٰ اور مقامی امراء ونظماء کا بھرپور اجلاس ضلعی دفتر نوشہرہ کینٹ میں منعقد ہوا. اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے امیر قاری محمداسلم نے کی اجلاس میں تمام ساتھیوں نے اپنے قیمتی آراء پیش کئے.، آخر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قادیانیت نوازی کی انتہا کردی ہے. قادیانیوں میں اتنی جرات پیدا ہوئی کہ وہ کھلے عام نبوت کے دعوے کرنے لگے. انہوں نے کہا کہ حکمران بھی سن لے اور انکے سپونسر قادیانی کافر بھی سن لے. جب تک پاکستان میں جمعیت علماء اسلام کا ایک کارکن اور اسلام کا ایک نام لیوا زندہ ہو تمھاری یہ خواہش کھبی بھی پوری نہیں ہوگی7 ستمبر کے تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس پشاور کے انعقاد کے بعد قادیانیوں کی جرات ختم کردینگے.. انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کے تاریخی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ نے 7 دنوں میں ریکارڈ 28 جلسے منعقد کئے جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مولانا پیر حزب اللہ جان، مولانا قاری اکرام الحق، مولانا پیر سجاد سبحان اور مولانا عابدکمال کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی اور ضلعی قائدین نے مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسوں سے خطاب کیا اور لوگوں کو 7 ستمبر کے بڑے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی. انشائاللہ نوشہرہ سے 500 گاڑیوں کاتاریخی قافلہ لیکر جائیں گے. جس کی قیادت ضلعی امیر قاری محمد اسلم حقانی اور دیگر قائدین کرینگے۔