نیشنل ایکشن پلان کے تحت چارسدہ پولیس کی کارروائیاں جاری 

نیشنل ایکشن پلان کے تحت چارسدہ پولیس کی کارروائیاں جاری 

  

 چارسدہ (بیورورپورٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت چارسدہ پولیس کی کاروائیاں جاری۔چار ہفتوں کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں سمیت 162 اشتہاریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ 24بندوق، 25ایس ایم جی،12کالاکوف،7شارٹ گن2رائفل،424 پستول اور ہزاروں کار توس برآمد۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گزشتہ چار ہفتوں میں سماج دشمن عناصر سمیت کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے موت کے سوداگروں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر اپریشن کے دوران 142 کلو چرس،6 کلو ہیروئن،ڈھائی کلو آئس،300 گرام افیون اور 13 بوتل شراب برآمد کیے۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے جاری کردہ احکامات کے تحت پولیس اور سپیشل کمانڈوز کے دستوں نے ٹارگٹڈ اپریشن کے دوران تین خطرناک دہشت گردوں سمیت 162 خطرناک اشتہاری مجرموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش چارسدہ کے مختلف تھانوں کو ٹارگٹ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ چارسدہ پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھی جنہوں نے چارسدہ کے راستے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر  24بندوق، 25ایس ایم جی،12کالاکوف،7شارٹ گن  2رائفل،424پستول اور12340  مختلف بور کے کارتوس برآمدکرکے سمگلروں کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -