گستاخانہ خاکوں کے خلاف  تحریک لبیک کے کارکن  سڑکوں پر آ گئے،ظاہر شاہ

گستاخانہ خاکوں کے خلاف  تحریک لبیک کے کارکن  سڑکوں پر آ گئے،ظاہر شاہ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) فرانس میں محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک پاکستان ضلع نوشہرہ کے کارکن سڑکوں پر آگئے، نوشہرہ پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ، فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ اس حوالے سے تحریک لبیک نوشہرہ کے کارکنان کے سینکڑوں کارکنوں کا جلوس نوشہرہ کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا نوشہرہ پریس کلب پہنچا جلوس کی قیادت تحریک لبیک کے ضلعی صدر مولانا محمد ثنا اللہ، مولانا ابراہیم جنرل سیکرٹری، نائب صدر مولانا ظاہر شاہ، سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ نواب علی آف مانکی شریف، مولانا صاحبزادہ فیضان احمد پیرسباق، وقار حسین کریمی، اور تحریک لبیک کے پی کے 62کے امیدوار ملک شاہ پسند خان، پی کے 65کے امیر وحید خان کر رہے تھے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کا کردار عقیدہ ختم بنوت میں مشکوک ہے پاکستان اسلام کے نام پر بننے والا دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے اور پاکستان ہی اسلام کا قلعہ ہے اس ملک کے حکمرانوں کا عقیدہ ختم نبوت میں شکوک و شبہات معنی خیز ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ پوری دنیا کیلئے رحمت بناکر لائے گئے تھے آج اگر دنیا میں امن و آشتی ہے تو یہ صرف اور صرف ہمارے پیارے نبی ﷺ حضرت محمد ﷺ کی بدولت ہے لیکن پھر بھی آئے روز قادیانی اور دیگر اسلام دشمن قوتیں پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخیاں کررہے ہیں لیکن ہمارے بزدل اور اسلام دشمنوں کے دوست حکمران ٹھس سے مس نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اسلام دشمن ممالک اور گستاخ رسول ﷺ ممالک کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات کا خاتمہ کریں چاہے وہ فرانس ہو امریکہ، برطانیہ، یا کوئی اور ہمیں ہمارے رسول ﷺ کی عزت و ناموس سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -