تحفظ ختم نبوتؐ و استحکامِ  ریلی کل نوشہرہ اسٹیشن مال  روڈ سے نکلے گی،افتخار احمد

تحفظ ختم نبوتؐ و استحکامِ  ریلی کل نوشہرہ اسٹیشن مال  روڈ سے نکلے گی،افتخار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) تحفظ ختم نبوتؐ و استحکامِ پاکستان ریلی کل نوشہرہ اسٹیشن مال روڈ سے نکلے گی. ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. ریلی دفتر جماعت اسلامی نوشہرہ مال روڈ سے شروع ہوگی جو کہ مین بازار، شمع چوک سے ہوتے ہوئے شوبرا چوک تک جائے گی. ریلی کی قیادت ضلعء امیر رافت اللہ کرینگے. ریلی جماعت اسلامی PK-63 کے زیر اہتمام ہوگی اس ضمن میں زونل امیر افتخار احمد خان نے تمام مقامات کے دورے کئے انہوں نے کہا کہ فرانس میں نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخانہ خاکے بنانا کھلی دہشت گردی ہے ناروے میں سرکاری سرپرستی قرآن پاک کی بے حرمتی مسلم امہ کے حکمرانوں کے ایمانوں کو جنجھوڑ رہی ہے. اہلیانِ نوشہرہ ایمانی غیرت اور نبیؐ کی محبت میں سرشار اتوار کے دن مال روڈ تا شوبرا چوک عظیم الشان ریلی نکال کر ثابت کرینگے کہ ہمارا جینا اور مرنا رسول اللہ کے لئے ہے اور ہمارے لئے رسول اللہ کی عزت اور قرآن کی عظمت دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر رہے۔