عزیز بھٹی پارک، پولیس مقابلہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

عزیز بھٹی پارک، پولیس مقابلہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے عزیز بھٹی پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، کورنگی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیز بھٹی پارک کے قریب سے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص سے متعلق پولیس نے بتایاکہ علی اکبر کو ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -