سینتھیارچی ورک ویز امانگتی رہی، وزارت داخلہ بزنس ویزاجاری کرتی رہی 

سینتھیارچی ورک ویز امانگتی رہی، وزارت داخلہ بزنس ویزاجاری کرتی رہی 

  

اسلام آباد (این این آئی)امریکی خاتون سینتھیا رچی ورک ویزا مانگتی رہی اور وزارت داخلہ بزنس ویزا جاری کرتی رہی۔ نجی ٹی وی کے مطا بق سیکرٹری داخلہ کے اسلام آباد ہا ئیکو ر ٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے جمع کرائے ا پنے تحریری جواب میں کہاہے کہ وزارت داخلہ نے 2018 اور 2019 میں دو بار خلاف قانون سینتھیا رچی کے ویزہ میں توسیع کی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ سینتھیا رچی نے دونوں بار بزنس نہیں بلکہ ورک ویزہ میں توسیع کی درخواست دی تھی، ورک ویزہ کی بجا ئے بزنس ویزہ جار ی کرنا ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی تھی، سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ سینتھیا رچی نے متعلقہ دستاویزات بھی ورک ویزہ کے لگائے لیکن بزنس و یز ہ جاری کیا جاتا رہا، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے کہاکہ سینتھیا رچی اپنی جس کمپنی کے ذریعے دیگر کمپنیوں کیساتھ کام کرتی تھیں وہ کمپنی پاکستان میں رجسٹررڈ ہی نہیں۔ سینتھیا رچی کو ایسے متنازعہ بیانات دینے سے روکا جانا چاہیے جو شہریوں کے بنیادی حقوق پر اثرانداز ہوں۔

سینتھیارچی ویزہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -