نقیب قتل کیس، گرفتار 2  اہلکاروں کی ضمانت مسترد

    نقیب قتل کیس، گرفتار 2  اہلکاروں کی ضمانت مسترد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار 2 پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزمان پولیس اہلکاروں کے خلاف اہم شواہد پیش کیے گئے ہیں، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار 2 پولیس اہلکار رئیس اور عمران زیدی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے نقیب اللہ کو 3 ساتھیوں سمیت سہراب گوٹھ سے اغوا کیا، پولیس اغوا کاروں نے نقیب اللہ سے تاوان مانگا اور تاوان کی رقم نہ دینے سے پر ملزمان نے نقیب اللہ کو سچل پولیس چوکی منتقل کیا۔وکیل مدعی نے کہاکہ سچل چوکی سے نقیب اللہ کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ٹیم کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد راؤ انوار اور اس کی ٹیم نے جعلی مقابلے میں نقیب اللہ کو ساتھیوں سمیت قتل کیا۔مدعی نے کہاکہ ملزمان پولیس اہلکار نقیب اللہ قتل میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -