کوئٹہ دھماکہ:سندھ پولیس  کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    کوئٹہ دھماکہ:سندھ پولیس  کو الرٹ رہنے کی ہدایت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بم دھماکے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ نے  پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے  ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات کو مزید سخت کیاجائے۔پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو موثر اور کامیاب بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔تمام مساجد،امام بارگاہوں اوردیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کوغیرمعمولی بنایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -