وفاقی وزارت مذہبی امور کے اہم ترین افسروں کے تبادلے
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کے اہم ترین افسروں کے تبادلے،سینئر جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش کو تبدیل کر کے دعوہ اور زکوۃ میں بھیج دیا گیا،جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن طاہر احسان کو تبدیل کر کے ڈویلپمنٹ اینڈ لیگل سیل میں بھیج دیا گیا،نئے تعینات ہونیوالے شاہد احمد سندھو کو جوائنٹ سیکرٹری حج لگا دیا گیا،دعوہ اور زکوۃ کے جوائنٹ سیکرٹری امجد احمد کو جوا ئنٹ سیکرٹری ایڈمن کی ذمہ داری دی گئی ہے،تبدیل کیے جانیوالے افسران کئی سال سے ان نشستوں پر ذمہ داری ادا کر رہے تھے،وزارت میں ان افسروں کی تبدیلی کو بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
تبادلے