اندرو ملک سفر:پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کااعلان

 اندرو ملک سفر:پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کااعلان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کااعلان کردیا گیا،،ترجمان نے کہا پر کشش کرایوں سے لوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نیا پیکج متعارف کرادیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ20کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ 7400روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ13500کردیا گیا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا 35 کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ8400روپے اور دو طرفہ کرایہ 15000روپے ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پر کشش کرایوں سیلوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے، اندرون ملک کرائیفوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔یاد رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کیا تھا، پیکج کے تحت کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فیصد رعایت دی گئی تھی۔پی آئی اے کی جانب سے سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیاتھا اور 73 ویں یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جاسکتے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -