ملکی ترقی کا راز پارلیمنٹ کی مضبوطی میں مضمر ہے،سپیکر قومی اسمبلی

   ملکی ترقی کا راز پارلیمنٹ کی مضبوطی میں مضمر ہے،سپیکر قومی اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ ہے جو ملکی مسائل کے حل کے لیے ایسی پالیسیاں وضع کر سکتا ہے جو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوں ملکی ترقی کا راز پارلیمنٹ کی مضبوطی میں مضمر ہے یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کے دوران کی  ملاقات میں قانون سازی، ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتیں قومی اہمیت کے حامل معاملات پر یکساں موقف رکھتی ہیں ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایوان کے اندر موجود تمام جماعتوں کو ایوان میں اظہار خیال کا مساوی موقع فراہم کیا جائے اور تمام معاملات کو افہام تفہیم سے حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ 13 اگست 2020ء کو اختتام پذیر ہونے والے پارلیمانی سال کے دوران قومی اسمبلی کارکردگی انتہائی شاندار رہی کورونا وبا کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس جاری رہے اور عوامی فلاح وبہود سے متعلق قانون سازی عمل میں لائی گئی سپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ایوان میں موجود سیاسی جماعتیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کے حامل معاملات پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی انہوں نے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح وبہبود اور معاشرے کے پسے ہوئے اور محروم طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا۔
 اسد قیصر