سرکاری کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ 

  سرکاری کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) سرکاری کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو کھولنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ ہوگیا، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے محکمہ ہیلتھ کو مفت کورونا ٹیسٹ کے لئیانتظامات کرنے کی سفارش کردی گئی، علاوہ ازیں سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کو کھولنے کے لئے ڈائریکٹر آف پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب نیتمام ڈویژن کے ڈائریکٹرکالجز کے نام مراسلہ جاری کردیا۔جس کے مطابق پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپل سے کورونا انتظامات کے حوالے سے سرٹیفکیٹ وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا،پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپل اپنے اساتذہ و ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے پاپند ہوں گے، سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے اساتذہ و ملازمین کی کورونا پرٹریننگ ورکشاپ 8 اور 9 ستمبر کو منعقد کرنے کا شیڈول جاری کیاگیا۔ جاری مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ ڈائریکٹرکالجز  اپنے ڈویژن کے پرائیویٹ اور سرکاری کالجوں کی رپورٹ جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔ 
 مفت کورونا ٹیسٹ