ملازم کے شناختی کارڈ پر 36لاکھ کی چینی خریداری، ایف بی آر کا غریب کو نوٹس 

ملازم کے شناختی کارڈ پر 36لاکھ کی چینی خریداری، ایف بی آر کا غریب کو نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(جنرل رپورٹر) ایک کلو چینی خریدنے کی سکت نا رکھنے والے غریب مزدور کو لاکھوں کی چینی کی خریداری کے الزام میں مبینہ طور پر پھنسا دیا گیا، ایک مقامی شوگر ملز کے ملازم کی جانب سے اسکے شناختی کارڈ پر 36 لاکھ 53ہزاربوری چینی کی خریداری پر ایف بی آر نے نوٹس بھجوا دیا،بعدازاں حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔ متاثرہ مزدور 64 ر ب جڑانوالہ کے رہائشی اصغر علی نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو بے نامی زون لاہور کو تحریری طور پر شکایت کی ہے کہ 2017 میں مخصوص شوگر ملز کے ایک ملازم صفدر نے اس سے نوکری لگوانے کے لیے شناختی کارڈ حاصل کیا جس کے بعد 5، 6 روز اسے ڈیوٹی پر بھی بلایا گیا مگر حاضری لگوائی گئی نہ ہی نوکری پر پکا کیا گیا جس پر وہ کام چھوڑ کر گاؤں واپس آ گیا مگر اسکا شناختی کارڈ واپس نہ مل سکا تاہم اس نے نیا شناختی کارڈ بنوا لیا۔بعد ازاں اسے نوٹس ملنے پر معلوم ہوا کہ گزشتہ 3 سال کے عرصہ میں اس کے شناختی کارڈ کے ذریعہ 36 لاکھ 53 ہزار کی چینی کی خرید و فروخت ہوتی رہی۔ متاثرہ مزدور نے کمشنر کو استدعا کی کہ وہ اور اسکا خاندان اتنا غریب ہے جو ایک کلو چینی خریدنے کی بھی سکت نہیں رکھتا اسکا اس خریداری سے کوئی تعلق نہیں جبکہ اسکا شناختی کارڈ کا غلط استعما ل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اصغر علی سے ایف بی آر اہلکاروں نے اسے حراست میں لے کر تفتیش بھی کی ہے اور تاحال اسے ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔
چینی خریداری