صحابہ کرام کی توہین کیخلاف چارسدہ میں اہلسنت والجماعت کا احتجاجی مظاہرہ 

صحابہ کرام کی توہین کیخلاف چارسدہ میں اہلسنت والجماعت کا احتجاجی مظاہرہ 

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) گستاخانہ خاکوں اور صحابہ کرام کی توہین کے خلاف چارسدہ میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ہ۔مظاہرے میں اشاعت التوحید و سنت،جماعت اسلامی یوتھ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،جمعیت طلباء اسلام اور تاجر رہنماؤں کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکو ں کی اشاعت اور صحابہ کرام کے حوالے سے توہین آمیز تقریروں کیخلاف میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام فاروق اعظم چوک میں ایک بڑا احتجاجی مظاہر ہ ہوا۔ مظاہرے میں اشاعت التوحید و سنت،جماعت اسلامی یوتھ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،جمعیت طلباء اسلام اور تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے ڈاکٹر اشتیاق احمد، حق نواز درانی، مولانا عبد الوہاب،شاہ فہد،جماعت اسلامی یوتھ کے صدر فواد اور دیگر نے گستاخانہ خاکو ں اور صحابہ کرام کی توہین پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شان رسول ؐاور شان صحابہ کے حوالے سے توہین کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔مسلمان نبی پاک ؐ اور صحابہ کرام کی ناموس پر جانوں کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس حکومت سے فوری طور پر سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں اور توہین صحابہ کے مرتکبین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -