سیاحت کی ترقی کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون کیا جائے گا،سعودی سفیر

 سیاحت کی ترقی کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون کیا جائے گا،سعودی سفیر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ثقافتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔تفصیل کے مطابق پاکستان کیلئے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ پر نشر کرنے کیلئے پاکستانی فلموں اور ڈراموں کا عربی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ثقافتی تعاون دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو بہتر بنائے گا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ملکی سیاحت کی صنعت کی ترقی کیلئے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

سعودی سفیر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -