تھانہ سمن آباد، فیکٹری ایریا کی حدودمبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار 

تھانہ سمن آباد، فیکٹری ایریا کی حدودمبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا ...

  

فیصل آباد (جنرل رپورٹر) تھانہ سمن آباد و فیکٹری ایریا کی حدود پرڈولفن فورس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں تھانوں کی حدود سمن آباد روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو گشت پر معمور ڈولفن پولیس اہلکاروں نے روکا جبکہ انہوں نے روکنے کی بجائے پولیس پر فائر کر دیا جس پر پولیس کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس دوران دونوں ڈاکو زخمی کر دے گئے جن میں سے ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہلاک ہو گیا جسکی شناخت عمر دراز کے نام سے ہوئی جو پولیس ریکارڈ کے مطابق متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ دوسرے ڈاکو کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے.

ڈاکو ہلاک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -