ایرانی سیکورٹی فورسز نے  197 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے  تفتان راہداری کے حوالے کردیا 

   ایرانی سیکورٹی فورسز نے  197 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے  تفتان راہداری کے ...

  

  تفتان(آن لائن)ایرانی سیکورٹی فورسز نے197 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے انچارج دفعدار میرالہی بخش نوتیزئی کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران میں جانے والے 197 پاکستانی باشندوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے ان گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر راہداری گیٹ کے انچارج دفعدار میرالہی بخش نوتیزئی کے حوالے کر دیا گیا راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ نے گرفتار پاکستانیوں کو ماسک دئیے اور انہیں محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے راہداری گیٹ کے مقام پر اسکریننگ بھی کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق ان ڈی پورٹی قیدیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

پاکستانی قیدی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -