ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، انڈیکس میں 165.11پوائنٹس کمی 

ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، انڈیکس میں 165.11پوائنٹس کمی 

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس165.11پوائنٹس کی کمی سے 42188.11پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 53.46 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 10ارب 17 کروڑ 88 لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 17.55فیصد کم رہا۔گزشتہ روز  توانائی شعبے میں گردشی قرضے بڑھنے،اگست میں ملکی برآمدات میں کمی اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں منفی رجحان کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42290پوائنٹس کی بلند اور 41922پوائنٹس کی نچلی پر آگیاتاہم مجموعی طور پر مندی غالب آگئی کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس165.11پوائنٹس کی کمی سے42023پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 113.16پوائنٹس کی کمی سے17918.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31.60پوائنٹس کی کمی سے 29748.90پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز419کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 180کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 224میں کمی اور15میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی گھٹ کر78کھرب 54ارب88کروڑ53لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز367روپے کے اضافے سے12500روپے اوررفحان میظ92.50روپے کے اضافے8192.50روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان65روپے اورجے ڈی شوگر18.37روپے کی کمی سے باالترتیب 6310اور226.63 روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر کم ہوکر166.18روپے ہوگیا جب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 10پیسے کم ہوگئی اور قیمت خرید مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166روپے سے گھٹ کر165.88روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے گھٹ کر166.18روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت166.50روپے سے گھٹ کر166.40روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے اور قیمت فروخت221روپے برقرار رہی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت600روپے کے اضافے سے ایک لاکھ15ہزار900روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت5ڈالر کے اضافے سے1380ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت600روپے کے اضافے سے بڑھ کر 1لاکھ 15ہزار900روپے ور دس گرام سونے کی قیمت515روپے کے اضافے سے99366روپے روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1380روپے مستحکم رہی۔ 

سٹاک مارکیٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -