نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا رکن چودھری فقیر محمد گورائیہ کے انتقال پر اظہار افسوس 

  نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا رکن چودھری فقیر محمد گورائیہ کے انتقال پر اظہار ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، میاں فاروق الطاف، سینیٹر ولید اقبال، چودھری نعیم حسین چٹھہ، کرنل(ر) محمدسلیم ملک، چودھری ظفر اللہ خان، خواجہ خورشید وائیں، ایم کے انور بغدادی، میاں ابراہیم طاہر، بیگم ثریا خورشید،بیگم مہناز رفیع اور شاہد رشیدنے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں تحریک پاکستان کے کارکن چودھری فقیر محمد گورائیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چودھری فقیر محمد گورائیہ نے اپنی زندگی پاکستان کی تعمیروترقی اور نظریہئ پاکستان کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ وہ سراپا پاکستان تھے اور پاکستان سے گہری محبت ان کے رگ وپے میں رچی بسی تھی۔ 

اظہار افسوس 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -