رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برآمدات میں 4.27 فیصد کمی،ادارہ شماریات

  رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برآمدات میں 4.27 فیصد کمی،ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ر اولپنڈی (این این آئی)ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برآمدات میں 4.27 فیصد کمی دیکھی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی اگست عرصہ میں برآمدات 3 ارب 58 کروڑڈالررہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اگست درآمدات میں 6.28 فیصد کمی دیکھی گئی،رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں درآمدات 6 ارب 96 کروڑ ڈالر رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارے میں 8.32 فیصد کمی ہوئی،تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ ڈالر رہا
ادارہ شماریات