حکومت کا دہری شہریت کے حامل پاکستانیو ں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

حکومت کا دہری شہریت کے حامل پاکستانیو ں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوالیکشن لڑنیکی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق بل منظور کرلیا۔ آرٹیکل 63 ون سی تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانونی کیسز نے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز کا فیصلہ رد کرتے ہوئے ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔ بعض وزراء نے بھی دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تاہم ان کی بھی نہیں سنی گئی۔ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے تحت دہری شہریت کے حامل افراد کو حلف اٹھانے سے قبل غیر ملکی شہریت ترک کرنا ہوگی۔

الیکشن اجازت 

مزید :

صفحہ اول -