حکومت کی ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کی تیاریاں، حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہوگا

  حکومت کی ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کی تیاریاں، حتمی ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائیگا۔گزشتہ روزوفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ میں بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے اور کم فیسوں والے اسکولوں کو بھی پابندیوں سے نقصان ہوا ہے۔ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا، اگر کورونا کی صورتحال بہتر رہی تو شیڈول کے مطابق اسکول کھلیں گے۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اساتذہ کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جس سے صورتحال کا پتا چلے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا کی صورتحال بہتر ہے لیکن یہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ روک لیا گیا، اگر احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔ اگر ہم بہتر اقدامات نہ کرتے تو آج صورتحال بہت خراب ہوتی، اگر 5 کروڑ بچے اسکول جائیں گے تو کورونا سے متعلق اقدامات کرنے ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کومرحلہ وار کھولا جائے گاجس سے کورونا کے اثرات کا بھی پتا چلے گا، طلبہ کی تعداد کو کم کر کے کلاسز لی جائیں گی، اگر ایک کلاس میں 40 بچے ہیں تو انہیں 20،20 کے گروپ میں پڑھایا جائے گا۔ جو بچے بیمار ہیں وہ پہلے مرحلے میں اسکول نہ آئیں۔

سکول 

مزید :

صفحہ اول -