بزنس ویزوں میں بدعنوانی، ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کو برخاست کرنے کی سفارش

  بزنس ویزوں میں بدعنوانی، ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کو برخاست کرنے کی سفارش

  

 اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکیوں کو جاری بزنس ویزوں میں بدعنوانی کے معاملے میں وزارت داخلہ کی فیکٹ فانڈنگ کمیٹی نے ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کو برخاست کرنے کی سفارش کردی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور نے 105 چینی شہریوں کو بوگس ویزے جاری کیے۔ چارج شیٹ کے متن کے مطابق تحقیات میں پتا چلا ہے کہ غیر ملکیوں کو کئی ویزے بغیر تحقیق کے جاری کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ڈاریکریٹر پاسپورٹ لاہور فیاض حسین نے ویزوں کے اجراء  میں پالیسی کو فالو نہیں کیا، ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور نے 13671 چینی شہریوں کو پالیسی پر عمل کیے بغیر ویزے دیے۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں کو جاری مبینہ بوگس ویزوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔انکوائری کمیٹی کے انچارج طارق علیم گل ہوں گے اور انکوائری افسر اپنی رپورٹ 10 دن میں پیش کریگا۔ذرائع کے مطابق انکوائری کا حکم امریکی شہری سنتھیارچی کو دیے جانے والے ویزے کے پس منظر میں آیا ہے، وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے اس بات کااعتراف کیاتھاکہ سنتھیارچی کو بزنس ویزاخلاف قانون ملا تھا۔

سفارش

مزید :

صفحہ اول -