پاک فوج کے شہید لیفٹینن، ناصر خالد فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خا ک
مظفر آباد (این این آئی)مظفر آباد میں پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔شہید کو شاناڑا کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، شہید کی قبر پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔لیفٹیننٹ ناصر خالد نے گزشتہ روز وزیرستان میں دہشت گردوں کے آئی ای ڈی حملے میں ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کیا تھا۔
سپرد خاک