کورونا وائرس سے مزید 7افراد جان کی بازی ہار گئے، 498نئے کیسز رپورٹ 

    کورونا وائرس سے مزید 7افراد جان کی بازی ہار گئے، 498نئے کیسز رپورٹ 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 7 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ(covid.gov.pk) کے مطابق مزید  7 اموات کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6335 ہوگئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے پر ملک میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 512 ہوگئی ہے این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 23218 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 498 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ پاکستان میں اب تک کورونا سے 2 لاکھ 82 ہزار 268 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2420 ہوگئی جبکہ 130041 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2206 ہوگئی جبکہ کل کیسز کی تعداد 97044 ہوگئی ہے این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 36414 ہے اور اب تک 1255 افراد وائرس سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ  اسلام آباد 15714 افرادوائرس سے متاثر ہوئے اور 175 جان سے جاچکے ہیں این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 13045 اور 143 ہوچکی ہیں، گلگت بلتستان میں کل کیسز کی تعداد 2948 ہے جبکہ 71 افراد وائرس سے انتقال کرگئے اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2306 ہے اور 65 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کرونا کیسز

مزید :

صفحہ اول -