روس صدارتی الیکشن کیلئے ڈاک کے ووٹ پر بد اعتمادی پیدا کر رہا ہے 

  روس صدارتی الیکشن کیلئے ڈاک کے ووٹ پر بد اعتمادی پیدا کر رہا ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) روس پر اب ایک نیا الزام لگا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پر ایک اور طریقے سے اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کے ایک داخلی میمو میں خبردار کیا گیا ہے کہ روس ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے طریقے پرعوام میں بداعتمادی پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ میمو میں بتایا گیا ہے کہ کروناوائرس کے باعث ووٹ ڈالنے کے اس متبادل طریقے پرلوگوں کا اعتماد کم کرنے کیلئے روس مختلف راستے اختیار کر رہا ہے۔ میمو کے مطابق اگست کے وسط میں روس کے سرکاری میڈیا کے ادارے اور ویب سائٹس پر ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے طریقے پر بھر پور تنقیدی مواد شائع کیا گیا۔ روسی اداروں نے سوال اٹھایا تھاکہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ میں ان فہرستوں کو بھی شامل کیا جارہا ہے جن میں نااہل افراد کا اندراج موجود  ہے۔ اس طرح غیر تصدیق شدہ بیلٹ پیپرز سے بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوسکتی ہیں۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی

مزید :

صفحہ اول -