وزیر اعظم کی شہزاد سید قاسم اور ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کو آج کراچی پہنچنے کی ہدایت 

  وزیر اعظم کی شہزاد سید قاسم اور ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کو ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم نے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم اور ایڈیشنل سیکٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کو (آج) ہفتہ کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن میں سپریم کورٹ کے کے الیکٹرک کے حوالے سے احکامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں پاور ڈویژن اور نیپرا حکام کی کے الیکٹرک کیس پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم اور ایڈیشنل سیکٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کو وزیر اعظم نے کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی،وسیم مختار کے-الیکٹرک بورڈ کے ممبر بھی ہیں، کے الیکٹرک کے حوالے سے پاور ڈویڑن نے اہم کردار ادا کرنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک بورڈ کا سوموار کو اہم اجلاس پاور ڈویژن کی ایما پر بلائے جانے کا امکان ہے،بورڈ میٹنگ میں اہم فیصلے متوقع ہیں 

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -