پاکستان میڈیکل کمیشن کے دور میں رجسٹرڈ 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ

   پاکستان میڈیکل کمیشن کے دور میں رجسٹرڈ 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ

  

  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے دور میں رجسٹرڈ کیے گئے ملک کے 10 میڈیکل کالجز کو غیر قانونی قرار دیکر ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے پبلک نوٹس کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے دور میں رجسٹرڈ کیے گئے 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے اور انہیں آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سال 20-2019 میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات پی ایم ڈی سی کے رجسٹرڈ کالجز میں اپنے آپ کو ایڈجسٹ کریں نوٹس کے مطابق جب تک پی ایم ڈی سی ان میڈیکل کالجز کی انسپیکشن نہیں کرے گی ان کالجوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ان تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی جسے اسلام ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے سندھ میں غیرقانونی اور رجسٹریشن منسوخی والے میڈیکل کالجز میں کراچی کے ڈاؤ ڈینٹل کالج، فضائیہ رتھ فاؤ میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج میرپور خاص اور خیرپور میڈیکل کالج شامل ہیں اس کے علاوہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، سوات میڈیکل کالج کے پی کے، شفا کالج آف ڈینٹسٹری تعمیر ملت اسلام آباد، عزا نائید ڈینٹل کالج لاہور، واتم میڈیکل کالج راولپنڈی اور راول انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائسنز ڈینٹل سیکشن بھی شامل ہیں۔

رجسٹریشن منسوخ 

مزید :

صفحہ اول -