وزیر اعظم کا شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے ماہانہ اجلاس بلانے کا حکم 

  وزیر اعظم کا شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے ماہانہ اجلاس بلانے کا حکم 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے موثر حل کیلئے ماہانہ اجلاس بلانے کا حکم دے دیا، وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ شکایات سے متعلق شہریوں کی رائے پردوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔اس حوالے سے وفاقی اداروں، صوبائی چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، مراسلے میں وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شکایات،شہریوں کی رائے پر ماہانہ اجلاس بلایا جائے اور شکایات سے متعلق شہریوں کی رائے پردوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پورٹل پر5 لاکھ سے زائد افراد نے شکایات کے ازالے کی تصدیق کی، وزیراعظم کی ہدایات پرشکایت کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ افسران پورٹل پر موصول رائے کا ذمہ داری کیساتھ جائزہ لیں، پہلے مرحلے پر 1لاکھ سے زائد شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی، پورٹل پر مزید28 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار ہے۔

شکایات 

مزید :

صفحہ اول -