امریکا، سیاہ فام قتل کیس میں 7پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست

     امریکا، سیاہ فام قتل کیس میں 7پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں ایک افریقی نژاد امریکی سیاہ فام شہری ڈینیئل پروڈ کے خلاف مبینہ پولیس تشدد کے ایک نئے مقدمے کے بعد سات پولیس افسران کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔اس کا اعلان نیو یارک  کے شہر روچیسٹر کے میئر لولی وارن نے کیا۔اس پیش رفت سے ایک روز پہلے مذکورہ افریقی نژاد امریکی باشندے کے گھر والوں نے پولیس کے اس آپریشن کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جو مارچ کے آخر میں کیا گیا تھا۔اس ویڈیو میں ڈینیئل پروڈ کو برہنہ گھٹنے ٹیکے دکھایا گیا اور اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔مزید یہ کہ ڈینیئل نے پولیس والوں کے تھوکنے سے بچنے کے لیے اپنے سر پر ایک بوری ڈالی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 41 سالہ یہ افریقی امریکی باشندہ ایک ہفتے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
 برخاست

مزید :

صفحہ اول -