کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکہ، 4 افراد شدید زخمی

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکہ، 4 افراد شدید زخمی

  

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کی سریاب روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں،سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود موٹرسائیکلوں کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔

دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -