سڑکوں کے دوروں سے عوام کی مشکلات دور نہیں ہونگی، حمزہ شہباز 

       سڑکوں کے دوروں سے عوام کی مشکلات دور نہیں ہونگی، حمزہ شہباز 

  

 لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ بزدار صاحب وزیراعلی ہاؤس سے شہباز شریف کی بنائی بڑی سڑکوں کا دورہ کرکے اورمیڈیا ٹاک کرنے سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوتے۔اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہاکہ لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہے،اندرون لاہور مکمل ڈوب گیا ہے۔واسا،ضلعی انتظامیہ سمیت حکومتی مشینری کہیں نظر نہیں آرہی،بزدار صاحب پورا پنجاب بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے،اور آپ انجوائے کر رہے ہیں۔ بزدار حکومت نے مون سون سے قبل کوئی پلاننگ نہیں کی میڈیا اصل حالات دیکھا رہا ہے۔ لانگ بوٹ اور کوٹ پہننے کی ضرورت پانی میں کھڑے ہونے کیلئے ہوتی ہے،گاڑی کی لانگ ڈرائیو میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ بلند وبانگ دعوے کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا،برائے مہربانی ذرا اندرون لاہور کا دورہ فرمائیں،آپ کو حالات کی اصلیت کا اندازہ ہو سکے۔حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنے والے ہی عوامی لیڈر تصور کیے جاتے ہیں۔شہباز شریف کے بنائے ہوئے واسا اور ڈسپوزل یونٹ کو آگے بڑھانے کی بجائے ان کے فنڈز روکے گئے،اور آج ان پر نمبر ٹانگنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حمزہ شہباز 

مزید :

صفحہ اول -